ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ٹاپرس گھوٹالے کے ملزم بچہ رائے پر ہتھیار قانون کے تحت مقدمہ درج

ٹاپرس گھوٹالے کے ملزم بچہ رائے پر ہتھیار قانون کے تحت مقدمہ درج

Tue, 21 Jun 2016 00:19:27    S.O. News Service

حاجی پور، 20جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)بارہویں کلاس ٹاپرس گھوٹالے کو لے کر تنازعات کے مرکز میں رہے ویشالی ضلع کے بشن رائے انٹرمیڈیٹ کالج کے پرنسپل بچہ رائے کے دفتر سے ہتھیار برآمد ہونے کے ایک دن بعد ان پر ہتھیار قانون کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔بھگوان پورتھانے کے انچارج وکرم آچاریہ نے بتایا کہ اپنے ہیڈکواٹرمیں غیر قانونی طور پر ہتھیار رکھنے کو لے کر ان کے خلاف اس تھانے میں ہتھیار قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ویشالی پولیس اس کیس کے سلسلے میں پوچھ گچھ کے لئے ان کی حراست کی مانگ جلد کرے گی۔آچاریہ نے بتایا کہ اس گھوٹالے کی جانچ کر رہی خصوصی تفتیشی ٹیم(ایس آئی ٹی)نے کل کالج کے احاطے پر چھاپہ مارا اور پرنسپل کی الماری سے مقامی پستول اور پانچ کارتوس برآمدکی۔رائے کو اس اسکینڈل کے سلسلے میں کالج کے احاطے کے قریب سے 11جون کو گرفتار کیا گیا تھا۔اس گھوٹالے میں آرٹس اور سائنس ٹاپرس بالترتیب روبی رائے اور سوربھ شریسٹھ سمیت رائے کے کالج کے کئی طالب علم شامل ہیں۔یہ گھوٹالہ تب سامنے آیا جب سوشل میڈیا پر چھائے ایک ویڈیو میں دونوں اپنے اپنے موضوعات کے تعلقات میں پوچھے گئے سوالات کا عجیب و غریب جواب دیتے ہوئے نظر آئے۔

 


Share: